حسین گوہر کا غیر قانونی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے : اہلخانہ

167

ضلع چاغی کے علاقے گردی جنگل سے بی آر ایس پی کے انجینئر کو اغوا کرلیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مطابق حسین گوہر ولد حاجی علی گوہر گزشتہ شام افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل سے دالبندین آرہے تھے کہ گردی جنگل سے چند فرلانگ کے فاصلے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ مسلح افراد نے انھیں روک کر گاڑی سے اتارا پوچھ گچھ کی اور بعد میں ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انھیں اپنے ساتھ لے گئے جن کا بعد میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

مغوی حسین گوہر کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ شریف اور قانون سے آشنا لوگ ہیں جن کی علاقے میں ایک مثبت امیج بھی ہے جبکہ ان کا کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔

بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی مقامی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے مغوی ملازم کی اغواء کے سلسلے میں متعلقہ لیویز تھانے سے رابطہ کیا ہے جہاں تحصیلدار اور متعلقہ افسران کی عدم موجودگی کے باعث فوری طور پر رپورٹ درج نہ ہوسکی تاہم رپورٹ کی اندراج کے لئے انہوں نے درخواست دے دی ہے، اس سلسلے میں مزید تحقیقات مقامی لیویز حکام کررہے ہیں۔