تمپ گومازی حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

385

بلوچ ریپبلیکن آرمی بی آر اے کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل رات تمپ کے علاقے گومازی میں شہید جہانگیر جان کے گھر پر فورسز کی جانب سے قائم کردہ چوکی پر راکٹوں و آتشی اسلحہ سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد فورسز نے سول آبادی پر فائرنگ شروع کی جس سے قابض دشمن کی حواس باختگی صاف ظاہر ہوتی ہے ۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کارروائیاں آزاد بلوچستان اور ایک آزاد و پرامن سماج کے قیام تک جاری رہیں گے۔