تمپ میں فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

108

ہمارے حملے مزید شدت کے ساتھ قابض ریاست کے فورسز پہ جاری رہینگے- مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نماہندے سے سٹلائیٹ فون کے زریعے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ آج مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے رودبُن کہ مقام پہ واقع ایف سی کے چوکی کو آتشگیر اسلحہ اور راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے راکٹ کا نشانہ بننے والے چوکی سے آگ کے شعلے بُلند ہوئے۔

یو بی اے کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں ایف سی کے چار اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے حملے مزید شدت کے ساتھ قابض ریاست کے فورسز پہ بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہینگے-