تمپ: مسلح افراد کا فورسز چوکی پر حملہ

138

تمپ میں نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز چوکی پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے گومازی میں رات گئے ایک گھر پر قائم فورسز کی چوکی کو نامعلوم افراد کے جانب سے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا-

ذرائع کے مطابق فورسز چوکی پر حملے میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقے میں اکثر فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم قبول نہیں کی ہے۔