تربت: فورسز کے ہاتھوں 2 افراد حراست کے بعد لاپتہ

257
File Photo

تربت کے نواحی علاقے میں فورسز کا چھاپہ، 2 افراد حراست کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت سے پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے ہیرونک سے آج بروز پیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپے کے دوران جمعہ ولد حسین اور رفیق ولد علی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کا دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں افراد پیشے کے لحاظ سے مزدوری کرتے ہیں۔

یاد رہے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے گذشتہ کئی روز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بلوچ ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن اور لاپتہ افراد کے لواحقین احتجاج کررہے ہیں۔