بلوچستان: یونیسیف کے نمائندے کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا

140

یونیسیف کے نمائندے کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین سے نامعلوم مسلح افراد نے یونیسیف کے نمائندے کو اغواء کرلیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق یونیسیف کے نمائندے محمد امین کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جار ہی ہے ۔

یاد رہے یونیسیف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں دیگر ممالک سمیت بلوچستان میں کام کرتی ہے۔

بلوچستان میں بین الاقوامی اور مقامی اداروں سے منسلک افراد کو اغواء کرنے کے واقعات اس سے قبل بھی پیش آتے رہے ہیں۔