بلوچستان: گوادر کے قریب سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

200

گوادر جاتے ہوئے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر جاتے ہوئے فورسز کی چیک پوسٹ سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا ۔

دشت شولی کا رہائشی بشیر احمد ولد حاجی حمزہ گذشتہ روز گوادر جارہا تھا کہ اسے دورو کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پہ فورسز نے روک کر شناخت کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ماہ سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔