بلوچستان کے مسائل کی حل کےلئے 6 رکنی کمیٹی کی تشکیل

306

پاکستان حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف اور بی این پی ارکان پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

نو تشکیل شدہ کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف اوربلوچستان نیشنل پارٹی سے تین تین اراکین شامل ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے مخدوم خسروبختیار،شہریارآفریدی اورڈاکٹرفہمیدہ مرزا کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ سینٹر جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ اوررکن صوبائی اسمبلی ثناءاللہ بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

کمیٹی بلوچستان کے معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل کا مفصل جائزہ لے گی اور بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔