بلوچستان: کیچ سے 70 سالہ شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

111

ضلع کیچ میں فورسز کے ہاتھوں دوران چھاپہ 70 سالہ شخص حراست کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز ایک گھر پر دوران چھاپہ ایک ستر سالہ شخص کو حراست میں  لے کر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے مند، گوَک سے گذشتہ رات فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران 70 سالہ شکاری مراد جان ولد گل محمد سکنہ گوَک کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی فورسز مراد جان کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا تھا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں لاپتہ افراد کے لیے احتجاج کرنے والی تنظیموں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ریاستی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔