بلوچستان : مکران ڈویژن میں بجلی فراہمی تعطل کا شکار

158

ضلع کیچ، پنجگور اور گوادر میں بجلی کی فراہمی معطل

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مکران ڈویژن کے اضلاع میں ایران سے بجلی کی فراہم تعطل کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مکران ڈویژن کے ضلع پنجگور، کیچ اور گوادر میں ایران سے فراہم کی جانے والی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

کیسکوحکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران سے مند کے درمیان ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے جبکہ فنی خرابی دور کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایران سے متصل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مہینوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی تھی۔