بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، 6 زخمی

95

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 3 افراد جانبحق، 6 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پشین میں کرین نے موٹر سائیکل سوار راز محمد کو کچل دیا۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے قریب کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی گئے جن میں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے یار محمد ریکی نامی شخص کو قتل کردیا-

جھل مگسی سیف آباد کے علاقعے میں تنیہ قبیلے کے دو گروہ میں تصادم کے نتیجے میں صدام حسین شدید زخمی ہوگیا-

ایک اور واقعے میں دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ولی خان ولد سردار خروٹی جانبحق ہوگیا-

دریں اثناء بارکھان بغاو لیویز تھانے کے نزدیک چوری کے واردات کے دوران ایک شخص عظیم خان ولد مہراللہ زخمی ہوگئے۔