ژوب اور سبی میں کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کی گئی- ترجمان ایف سی کا دعویٰ
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب اور ضلع سبی میں آپریشن رد الفساد کے تحت کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ژوب میں افغان بارڈر پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیاگیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں 1212کلو گرام ایکسپلوزو ، 13عددایس پی جی9راکٹ شامل ہیں۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک دوسری کارروائی میں فورسز نے سبی سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 20کلو ایکسپلوزو ، 02عدد اینٹی ٹینک ما ئنز،10عددمارٹر شیل ،02عدد راکٹ ،02عددآر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں۔