بلوچستان : خضدار سے ایک اور نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

275

خضدار کے علاقے چمروک سے بھی فورسز نے دو بھائیوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جن میں سے ایک کو بعد میں چھوڑ دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر کوشک کے علاقے سے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سیف اللہ ولد حافظ یقعوب مینگل کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ خضدار ہی علاقے چمروک میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نےفورسز نے سرور زہری کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے دو بیٹوں 10 سالہ عادل اور 20 سالہ عامر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔ تاہم بعد میں عادل کو رہا کردیا گیا لیکن عامر زہری تاحال لاپتہ ہے۔