کیچ کے علاقے تمپ و زامران کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن متعدد افراد گرفتار کر لیے۔
گرفتار افراد کو حملہ آور قرار دے کر مارنے کا خدشہ۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تمپ کے مطابق جمعہ کے روز مسلح افراد کے ایف سی پر تمپ کے علاقے تگران کے پہاڑی علاقے میں حملے اور اس میں بڑے پیمانےپر فورسز کے مارے جانے کے بعد طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور چیک پوسٹوں پر مسافروں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی آبادی کے مطابق تقریبا دو درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کیا جاچکا ہے۔
گرفتار شدہ افراد کے بارے میں خدشہ ہے کہ انہیں مار کر بعد میں حملہ آور ظاہر کیا جائے گا،کیوںکہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات میں ایف سی کی جوابی کاروائی کا شکار عام آبادی اور نہتے شہری ہوئے ہیں۔