بلوچستان:زامران سے ایک شخص کی لاش برآمد

274

بلوچستان کے علاقے زامران سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق زامران کے علاقے پوگون زان سے آج مند سے تعلق رکھنے والے قدیر احمد ولد ابابگر کی لاش برآمد ہوئی جسے سر پر ایک گولی مار کر  قتل کیا گیا ہے ۔

مقامی زرائع سے ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قدیر احمد ولد ابابگر کو گذشتہ روز  مسلح افراد نے اغواء کیا تھا ۔

تاہم ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے اس اغواء اور ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔