ایران سے بلوچستان کے علاقے واپس کرنے کیلئے بیٹھنے کو تیار ہیں – اختر مینگل

348

ڈکٹیٹر نے قلم کے ذریعے میرجھاؤا کا علاقہ ایران کو دیدیا، بلوچستان کے حصے ایران سمیت دیگر صوبوں کو معاہدے کے ذریعے دیئے ہیں واپس کرنے کے لئے ہم بیٹھنے کے لئے تیار ہے۔ جب تک ریاست بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کرینگے اس وقت تک بلوچستان میں پسماندگی اور احساس محرومی رہے گی – سردار اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ظلم وزیادتیاں حق وحاکمیت ساحل وسائل اور سر زمین کو چھینا گیا ہے اس لئے بلوچستان آج بھی شورش زدہ ہے ۔ بلوچستان کو ترقی کرنے سے روکا جا رہا ہے جب تک ریاست بلوچستان کے لاپتہ افراد سمیت دیگر مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کرینگے اس وقت تک بلوچستان میں پسماندگی اور احساس محرومی رہے گی۔ جس وقت تک صوبے کو اختیار نہیں دیئے گئے اس وقت تک بلوچستان میں تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کثیر القومی ملک ہے صوبوں کی ازسر نو حد بندی ضروری ہے۔ ایک ڈکٹیٹر نے قلم کے ذریعے میرجھاؤا کا علاقہ ایران کو دیدیا، مال غنیمت دل بے رحم بلوچستان کے تاریخی علاقے دیگر صوبوں میں شامل کیے گئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حصے ایران سمیت دیگر صوبوں کو معاہدات کے ذریعے دیئے گئے ہیں انہیں واپس کرنے کے لئے ہم بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔ بلوچستان میں ظلم وزیادتیاں حقوق وحاکمیت اور سر زمین کو چھینا گیا ہے اس لئے بلوچستان آج بھی شورش زدہ ہے۔