افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کا رات گئے دیر ضلعی مرکز پر حملہ ۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق گذشتہ رات طالبان شدت پسندوں نے ہلمند کے ضلع نادعلی کے علاقے ناقل آباد پر حملہ کیا ۔
حملے کے بعد افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں شروع ہوئی ۔
ضلع نادعلی کے پولیس سربراہ بصیر خان اچکزئی نے دعوی کیا کہ انہوں نے طالبان کے حملے کو پسپا کردیا ہے ۔
دوسری جانب صوبائی گورنر کے ترجمان نے کہا کہ فورسز نے 25 طالبان کو ہلاک کردیا جبکہ خود افغان فورس نے 4 اہلکار بھی مارے گئے ۔
تاہم طالبان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ انہوں نے نادعلی حملے میں 9 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا ۔