اسلم بلوچ و ساتھیوں کی شہادت سے حوصلے مزید مضبوط ہونگے۔ لشکر بلوچستان

203

اُستاد اسلم بلوچ و دیگر ساتھی جسمانی طور پر ہم سے ضرور جدا ہوئے ہیں لیکن اُن کی فکر ہمیشہ بلوچ قوم اور جہد کار ساتھیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی – لونگ بلوچ

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے اُستاد اسلم بلوچ، سنگت کریم عرف رحیم مری، سنگت اختر بلوچ، سنگت سردرو بلوچ، سنگت صادق بلوچ اور سنگت فرید بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ انتہائی مخلص ساتھی تھے جو تحریک کو آگے اور اپنے ذات کو پیھچے رکھتے تھے۔ اُستاد اسلم بلوچ و ساتھیوں کی شہادت سے بلوچ قوم اور تحریکی ساتھیوں کے حوصلے مزید مضبوط ہونگے، ساتھی ان عظیم شہادتوں کو اپنی کمزوری بنانے کے بجائے اپنی طاقت بناکر تحریک کو مزید فعال، منظم انداز سے آگے بڑھائیں اور دشمن کے چالوں کو ناکام بنائیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ آج اُستاد اسلم بلوچ و دیگر ساتھی جسمانی طور پر ہم سے ضرور جدا ہوئے ہیں لیکن اُن کی فکر ہمیشہ بلوچ قوم اور جہد کار ساتھیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ قومی تحریک میں اُن کی خدمات، قربانیاں اور جدوجہد بلوچ قوم سمیت دیگر محکوم اقوام کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔