کراچی: لاپتہ ہونے والے 7 افراد بازیاب

219

کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 افراد بازیاب ہوگئے ہیں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 افراد آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہچ گئے ہیں۔

لاپتہ ہونے والے ساتوں افراد 21 جولائی کو حب چوکی سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے، تاہم پانچ ماہ بعد ساتوں افراد آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

بازیاب ہونے والوں میں مجید ولد قادر بخش، عزیز ولد تاج محمد، جابر ولد الہی بخش، شعیب ولد پیر محمد، ساجد ولد نزیر، قدیر ولد موسی، زاہد ولد کریم بخش شامل ہیں-

ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے تمام افراد کیچ مند کے رہائشی ہیں جنہیں حب سے کراچی جاتے ہوئے سندہ رینجزر چوکی پر بس سے اتار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔