گوادر میں شکار کی گئی 41 کلو وزنی مچھلی 11 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کردی گئی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز گوادر میں شکار کی گئی 41 کلو وزنی مچھلی 11 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کردی گئی ۔
قیمتی مچھلی کو مقامی زبان میں کِر اور عالمی طور پر سووا کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شکار کی گئی مچھلی کو کھانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس کا گوشت زیادہ قیمتی نہیں بلکہ مچھلی کے پیٹ میں ایک مخصوص قسم کا مادہ پوٹا موجود ہوتا ہے، جو جراحی کے لوازمات اور ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 41 کلو وزنی مچھلی ” کِر” 11 لاکھ 47 ہزار 959 روپے میں فروخت ہوئی۔
گوادر ہاربر (جیٹی) پر نیلامی کے لئے پیش کی گئی مچھلی کا شکار نواحی ساحلی علاقے پشکان کے ایک ماہی گیر نے کیا تھا