گوادر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

166

 گوادرمیں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ گوادر کے مطابق گوادر میں امن و امان پر قابو پانے کے حوالے سے سیکیوٹی ایجنسیز کے اجلاس میں ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ اجلاس آج ڈپٹی کمشنر گوادر کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا۔

اجلاس میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر پورے ضلع میں 30 دن کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی کا فیصلہ گذ شتہ روز ضلع گوادر میں پانچ مزدوروں کے قتل کے بعد کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذ شتہ روز گوادر میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی سے منسلک پانچ مزدوروں کو قتل کردیا۔

اس سے قبل چیئرمین سنیٹ کی صدارت میں ضلع گوادر میں عالمی سرمایہ کاروں کو لانے اور گوادر پورٹ کو فعال سمیت سی پیک منصوبے میں انٹرنیشنل کمیونٹی کی شراکت داری کے لیے 26 ملکی پارلیمانی کمیٹی اجلاس گوادر میں منعقد ہوا تھا۔