گوادر ایکسپریس وے کی تعمیر ماہی گیر دشمن اقدام ہے -نیشنل پارٹی

119

نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے اپنے جاری بیان میں گوادر ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران علاقے کی ماہی گیروں کیلئے راستوں کی بندش اور ان کو آگے جانے نہ دینا مزدور دشمن اقدام ہے اور ماہی گیروں کی معاشی قتل جیسے سنگین عمل کے مترادف ہے نیشنل پارٹی اسکی مذمت کرتی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر دنیا جہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور پاک چائنا اکنامک کو ریڈو رجس کو خطے میں گیم چینجز کا نام دیا جارہاہے لیکن یہ تمام مراحل صرف سرمایہ کار،حکمران طبقہ اور وفاق کیلئے ہے جبکہ گوادر بذات خود پسماندگی اور بدحالی کا عملی نمونہ ہے عوام آج بھی دو وقت کی روٹی اورصاف پانی کیلئے سسکتے ہیں اور اس گیم چینجز پیکج میں گوادر کے عوام کیلئے کچھ نہیں ۔

،بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے مقامی ماہی گیرمشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور اس ایکسپریس وے کے متبادل کے طورپر مزدوروں کے رزق اور محنت مزدوری کا خیال نہیں رکھا جارہاہے جس سے ماہی گیرفاقے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں گوادر کے عوام کا گزر بسر سمندر میں ماہی گیری کرنے سے ہیں اب متعلقہ عناصر عوام کو سمندر تک رسائی نہیں دے رہے ہیں جوکہ مزدور دشمن اقدام ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت وقت فوری طورپر ماہی گیروں کے مسائل حل کریں اور ان کو سمندر تک رسائی دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ،نیشنل پارٹی ماہی گیروں کیساتھ ہے اور انکا رزق کسی کو چھیننے نہیں دے گی ۔