کوئٹہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی

158

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مزدور کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عبدالولی چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں عبدالولی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پنجاب کے رہائشی مراد نامی ایک مزدور موقع پر ہلاک جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والا مزدور امان اللہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیاگیا ہیں ، جس کے بعد مزید کارروائی جاری ہے ۔