کوئٹہ: فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

85

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق جبکہ 1 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی شاہنواز میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص امان اللہ کو قتل کردیا جبکہ ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑ گئی میں اندھی گولی لگنے سے ایک شخص نورالرحمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔