کوئٹہ: فائرنگ سے خاتون جانبحق

111

کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون جانبحق، ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر کے اندر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑے میں گولے چلنے کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خالق آباد شہید پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک گھر کے اندر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران گولی چلنے سے خاتون بی بی پشتو موقعے پر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔