کراچی قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے- چین

118

چین نے کہا ہے کہ کراچی قونصل خانے پر حملے سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی تحقیقات کے مطابق جمعہ کو چینی قونصلیٹ پر مسلح افراد  نے حملہ کیا تھا۔حملے میں 2 پاکستانی پولیس اہلکار1سیکیورٹی گارڈ اور2 شہری مارے گئے ۔

ترجمان نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد وزیراعظم پاکستان نے بذریعہ ٹیلی فون تعزیت کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی قیادت نے یقین دلایا کہ وہ ذمہ داروں کو کیفرکردارتک پہنچایئں گے