کراچی حملے کے باعث بلوچ طلبا پنجاب میں امتیازی سلوک کا شکار

204

پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ سمیت بلوچ ملازمین کی نگرانی سخت، فہرستیں تیار کرلی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے جامعہ میں زیر تعلیم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی فہرستیں تیارکرنا شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی اور نشتر یونیورسٹی میں مخصوص کوٹے پر بلوچستان کے طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں، کراچی چینی قونصلیٹ میں حملے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ بلوچ طلبہ کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں جس کے بعد طلبہ کی سیکروٹنی کی جائے گی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث طلبہ پر نظر رکھی جائے گی، بلوچ طلبہ کی فہرستیں بہاالدین زکریا یونیورسٹی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شئیر کرے گی۔

دوسری جانب ملتان میں تعینات بلوچ ملازمین کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔