پنجگور سے لاپتہ شخص کے لواحقین کوئٹہ احتجاجی کیمپ پہنچ گئے

148

پنجگور سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ شخص کے لواحقین کوئٹہ میں قائم لاپتہ افراد کے احتجاجی کمیپ میں پہنچ گئے ۔

کوئٹہ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندہ کے مطابق 16 اکتوبر 2014 کو بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے پروم دز سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے خیر بخش بلوچ کے لواحقین آج پنجگور سے کوئٹہ میں قائم لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ پہنچ گئے ۔

کیمپ میں خیر بخش کے لواحقین نے کہا کہ ہم اس صرف امید سے یہاں آئیں ہیں کہ ہمارے پیاروں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔

انہوں نے عدالت اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کہ وہ خیر بخش بلوچ کی بازیابی کےلئے کردار ادا کریں ۔