پنجگور میں مسلح افراد کا آتش گیر اسلحہ سے ایف سی چوکی پر حملہ
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کا پنجگور کے علاقے سرادُک چوکی پر آتش گیر اسلحہ سے حملہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات موصول نہیں ہوسکی ہے۔