پسنی: فورسز کا گھر پر چھاپہ، خواتین و بچوں پر تشدد

300

دوران چھاپہ فورسز نے خواتین و بچوں سمیت گھر میں موجود دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گودار کے علاقے پسنی میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز کی جانب ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے کلانچ بیلار امبی بازار میں گزشتہ رات فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شہید بابو ولد محراب کے گھر پر چاپہ مارا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل نہیں لائی جاسکی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران چھاپہ فورسزکے اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین و بچوں سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

واضح رہے شہید بابو کو کچھ عرصہ قبل گھر سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا گیا جسکے بعد انہیں شہید کر دیا گیاتھا ۔