وفاقی حکومت نے بلوچستان میں لوٹ مار کا سلسلہ شروع کیا ہے – ڈاکٹر حئی بلوچ

388

بلوچستان کے ساحل و وسائل کو لوٹ کر پھر ہم سے معافی مانگتے ہیں – ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ و بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کچھ ادارے جمہوریت اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جمہوری قوتوں کے ہوتے ہوئے ہم کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے ساحل و وسائل پر جو لوٹ مار کا سلسلہ وفاقی حکومت نے شروع کیا ہے اب اس کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، بلوچستان لاوارث نہیں ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ بلوچستان کے ساحل و وسائل کو لوٹ کر پھر ہم سے معافی مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب ملک کا سب سے بڑا کرپٹ ادارہ ہے اور اس ادارے کو اب بند ہونا چاہیئے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں۔