نصیر آباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

198

نصیر آباد میں کاروکاری کے الزام میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نصیر آباد میں غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی کزن سمیت 2افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود گوٹھ مغیم میں مبینہ ملزم حاصل خان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے مسمات نور بی بی اور اس کے مبینہ آشنا محمد یوسف جمالی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔