شہید بالاچ نے کوہستان سے مکران تک بسنے والے ہر نوجوان کو اپنی جدوجہد سے متاثر کیا۔ مرکزی ترجمان بی آر پی
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے شہید نوابزادہ بالاچ مری کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین کے شہید وں نے اپنا خون دیکر اس جدوجہد کو ناقابل شکست بنا دیا ہے۔
میڈیا کو جاری بیان میں بی آر پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید نوابزادہ بالاچ مری نے زندگی کی تمام آسائشیں چھوڑ کر ایک عام بلوچ کی طرح اپنے قوم کیلئے جہدو جہد کی اور بلوچستان کی جہد آزادی کو ایک ناقابل شکست رخ دیا ۔
انہونے مزید کہا ہے کہ شہید نوابزادہ بالاچ خان نے کوہستان مری سے لیکر ساحل مکران تک بسنے والے ہر نوجوان کو اپنی جدوجہد سے متاثر کیا اور ان کو شعوری طور پر بیدار کیا اور ان کی جہدمسلسل کی وجہ سےبلوچ تحریک آزادی کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی۔
انہونے مزید کہا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی شہید نوابزادہ بالاچ خان مری سمیت تمام شہدا ءکو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے سرزمین کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئیے۔