ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم 2.0 ریلیز ہوگئی، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ٹکراؤ نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا.
تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی ہدایت کار شنکر کی میگا بجٹ فلم 2.0 آج ریلیز ہوگئی ہے، جسے شان دار ردعمل ہے.
بیش تر فلمی پنڈتوں کی جانب سے رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس سائنس فکشن فلم کو سراہا جارہا ہے، مداحوں کا ردعمل بھی مثبت ہے۔ فلم ہندی، تامل، تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے. پہلے تین دن کے تمام شوز ہاؤس فل ہیں.
فلم کے دھماکا خیز آغاز کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ ابتدائی دنوں میں فلم کھڑکی توڑ بزنس کرے گی. چند تجزیہ کاروں کے مطابق فلم کا بزنس ’’باہوبلی ٹو‘‘ کے قریب ترین پہنچ سکتا ہے.
یاد رہے کہ باہوبلی ٹو ہندوستان تاریخی کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ یہ اکلوتی فلم ہے، جو پانچ سو کروڑ اور ایک ہزار کروڑ کلب کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ فلم میں ہندوستان کے سب سے بڑا سپر اسٹار رجنی کانت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے.
فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کے باعث خیال کیا جارہا ہے کہ فلم ممبئی بیلٹ میں بھی خوب بزنس کرے گی.