حب : چمن سے کراچی جانے والی کوچ الٹنے سے 3 افراد جانبحق 12 زخمی

192

بلوچستان کے شہر حب میں تیز رفتار کوچ الٹنے سے 3 افراد جانبحق جبکہ 12 زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حب میں لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب چمن سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی ۔

کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جانبحق جبکہ 12 زخمی ہوئیں ۔

زرائع کے مطابق کوچ کا بریک فیل ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا ۔

مقامی انتظامیہ اور ایدھی مدد گاروں نے زخمی اور جانبحق ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردی جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئے روز حادثات پیش آتے ہیں اور اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک سڑک کی خستہ حالی اور دوئم ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی بتایا جارہا ہے ۔

تاہم اب تک حادثات کی روک تھام کےلئے حکومتی سطح پر کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے ۔

دوسری جانب متعدد حلقوں کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ حادثات کی روک تھام کےلئے سڑک کو دو طرفہ بنایا جائے ۔