جھالاوان : لاپتہ بلوچ سیاسی کارکن اور قبائلی و سماجی عمائدین تاحال بازیاب نہیں ہوسکے

210

جھالاوان سے لاپتہ بلوچ سیاسی کارکن اور قبائلی و سماجی عمائدین تاحال بازیاب نہیں ہوسکے

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے خاندان سمیت عزیز و اقارب اور علاقے کے لوگ بے چینی میں مبتلا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار سے مختلف اوقات میں درجنوں سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کیا گیا ہے۔

لاپتہ افراد میں سابق تحصیل ناظم خضدار سیاسی و سماجی شخصیت شمس بلوچ، جھالاوان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر منیر میروانی ایڈووکیٹ، قبائلی شخصیت و قلندرانی قبیلے کے بزرگ میر محمد رحیم قلندارانی، بی ایس او آزاد کے سابق وائس چیرمین زاکر مجید بلوچ، بی این پی ضلع خضدار کے سابق جنرل سیکرٹری سعد اللہ بلوچ، بی این ایم کے سابق سینٹرل کمیٹی کے رکن غفور بلوچ، کے علاوہ دیگر متعدد سیاسی کارکن لاپتہ ہیں جن میں عنایت اللہ چنگیز بلوچ، سردار زادہ عتیق قلندارانی، نثار احمد گرگناڑی، ظفر قلندرانی، خلیل قلندرانی، آفتاب قلندرانی، ارشاد قلندرانی، کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ، غفار بلوچ، عطاء اللہ بلوچ، ریاض احمد موسیانی، شامل ہے۔

اس کے علاوہ وڈھ، زہری، گریشہ سے بھی متعدد افراد لاپتہ ہے۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیمیں سے مطالبہ کیا ہے ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے اگر اُن کے خلاف کوئی الزام ہے تو اُنھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اس طرح ماورائے قانون شہریوں کو اُٹھا کر لاپتہ کرنا غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے اس طرح جبری طور پر لوگوں کو لاپتہ کرنے سے بنیادی انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں، لاپتہ افراد کے لواحقین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہمارے پیاروں کو فی الفور بازیاب کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔