تفتان : سرحدی گیٹ کی تین ہفتوں سے بندش، ہزاروں گھروں میں فاقے

224

تفتان سرحدی دروازے کی بندش کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تین ہفتوں سے بند تفتان زیروپوائنٹ گیٹ تاحال بھی نہ کھل سکا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کے گھروں میں فاقے کے علاوہ  سرحد کے دونوں اطراف آباد لوگ اپنے رشتے داروں سے ملنے سے محروم ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے شہداء کربلا کے چہلم کے مناسبت سے زیروپوائنٹ اور راہداری گیٹ کو بند کردیا جو 3 ہفتے گزرنے باوجود تاحال نہ کھل سکا ، جس کی وجہ سے  زیروپوائنٹ کے دونوں اطارف میں کام  کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں فاقے پڑنے لگے ۔

تفتان سمیت قریبی شہروں میں ایرانی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ۔

دوسری جانب راہداری گیٹ کی بندش سے دونوں جانب آباد لوگ اپنے رشتے داروں سے ملنے محروم ہوگئے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی چاغی اور اے سی تفتان سے اپیل کی کہ وہ زیروپوائنٹ اور راہداری گیٹ کھلوانے کیلئے ایرانی احکام سے رابطہ کرکے کردار ادا کریں۔