ایران حکام نے گیٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کےلئےایک ماہ قبل بند کیا تھا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 16 اکتوبر کو ایرانی حکام کی جانب سے تفتان کے مقام پر سرحدی گیٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کےلئے بند کردیا گیا تھا ۔
گیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے تھے ۔
تفتان میں موجود حکام کے مطابق راہداری گیٹ کو آج دوطرفہ آمد ورفت کےلئے کھول دیا گیا ۔