تربت: سکول وین کے قریب گیس سلنڈر کا دھماکہ، 21 بچے زخمی

235

ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکول وین کے قریب گیس سلنڈر کا دھماکہ، 21 بچے زخمی، 5 کی حالت نازک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکول وین کے قریب گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں واقعے سکول وین کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں طبعی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں متاثر ہونے والے پانچ بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل تربت کے علاقے شاپک میں شادی کی تقریب کے دوران گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں12 کے قریب خواتین متاثر ہوئیں تھے جن میں سے 9 خواتین جانبحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے تربت شہر سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں ایسے حادثات کی صورت میں ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ تربت جیسے دور دراز علاقے سے مریضوں کو کراچی یا کوئٹہ منتقل کرنا پڑتا ہے جس کے باعث کئی افراد راستے میں ہی دم تھوڑ دیتے ہیں۔