بی ایل اے نے خضدار حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

167

مختلف شعبوں میں ریاست کی جانب سے پلانٹ کئے گئے جاسوس ہمارے نشانے پر ہیں – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے خضدار میں عمر فاروق چوک پر ریاستی آلہ کار قدوس محمد حسنی کے گروہ پر بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد آلہ کار زخمی ہوئے، بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں ریاست کی جانب سے پلانٹ کئے گئے جاسوس ہمارے نشانے پر ہیں جن کو کسی صورت بھی بخشا نہیں جائے گا۔ لیویز فورس اپنی حدود پار کرنے سے گریز کرے اب تک صرف انہیں بلوچ ہونے کے ناطے نشانہ بنانے سے گریز کیا جارہا ہے اگر لیویز اور مقامی پولیس ریاست کے اشاروں پر مزید شاہ سے ذیادہ شاہ کا وفادار بنیں گے تووہ بھی بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے۔