بی ایل ایف نے ضلع آواران اور واشک میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

189

ضلع آواران میں دو دن سے جاری فوجی آپریشن سے واپسی پر فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران، راغے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نا معلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج 27 نومبر کے روز سرمچاروں نے ضلع آواران میں تیریج آھری کے مقام پر پاکستانی فوجی قافلے کے راستے پر ایک بارودی سرنگ نصب کیا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اْڑا کر ایک فوجی گاڑی کو تباہ کیا۔ اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ قافلہ دو دن سے جاری آپریشن میں حصہ لیکر واپس آ رہا تھا۔ یہ آپریشن تیرتیج آھری اور گرد و نواح میں ہو رہا تھا۔ حملے کے بعد کیمپ سے دوسری گاڑیاں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات دس بجے سرمچاروں نے ضلع واشک میں راغے شنگر فوجی کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔