بی ایس او رہنماء باپ اور بھائی سمیت فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

234

بی ایس او کے سینئر جوانئٹ سیکریٹری کے گھر ہر فورسز کا رات تین بجے چھاپہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بی ایس او کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ کے گھر پر گذشتہ رات تین بجے چھاپہ مار کر جیئند بلوچ کو اس کے باپ اور چھوٹے بھائی سمیت لاپتہ کردیا گیا ۔

بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں جیئند بلوچ ، اس کے والد اور چھوٹے بھائی کی اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق اور ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ طلبہ کا اس طریقے سے گھیرا تنگ کرنے کا مقصد انہیں انتہا  کی جانب لے جائے گا ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایس او آئینی دائرے میں رہ کر جیئند بلوچ کی بازیابی کےلئے جدوجہد کرئے گی ۔