بولان میں بجلی ٹاوروں کو تباہ کرنے اور فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

161

بولان میں بجلی کے تین ٹاوروں کو تباہ کیا گیا جبکہ گھاٹ لگاکر فورسز کو نشانک بنایا گیا – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ شب بولان میں مرکزی شاہراہ کے قریب گری دو اور گوکڑت کے درمیان کوئٹہ کو بجلی فراہم کرنے والے 220 کے وی کے تین ٹاور بارودی مواد نصب کرکے تباہ کر دیئے۔

سرباز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی حفاظت پر معمور فورسز کے ایک گاڈی کو گوکڑت کے قریب ہی گھات لگا کر خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے جبکہ راکٹوں کی زد میں آکر گاڈی مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی دونوں واقعات کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہےکہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔