بلوچستان : پسنی سے ضعیف العمر شخص لاپتہ

130

بلوچستان کے شہر پسنی سے ایک ضعیف العمر شخص لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ پسنی کے مطابق وارڈ نمبر 1 پسنی سے ضعیف العمر شخص شکاری امین گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے ۔

شکاری امین شہید جمیل کے والد ہے اور ان کا بنیادی تعلق پیدراک سے ہے ، لیکن وہاں پہ فورسز کی آپریشن اور گھروں کو مسمار کرنے کے بعد شکاری امین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پسنی منتقل ہوگئے ۔

خاندانی زرائع نے نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ گھر سے نکلنے کے بعد تاحال امین شکاری واپس نہیں لوٹے ہے اور ان کا فورن بھی بند ہے ۔

جب خاندانی زرائع سے ان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے براہ راست کسی پر الزام لگانے کے بجائے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ہوسکتا ہے اسے علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے اہکاروں نے اغواء کیا ہے ۔

تاہم آزاد زرائع سے شکاری امین کے اغواء کاروں کے متعلق معلوم نہ ہوسکا ۔