بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق، 3 زخمی

125

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 3 افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور میں جاوید میڈیکل کے قریب ٹینکر کے زد میں آکر موٹرسائیکل سوار موقعے پر جانبحق ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں حب میں نورانی کے قریب پہاڑی پتھر گھرنے سے 28 سالہ گلشن ولد سلمان نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

حب ہی کے علاقے گلیکسی ٹاون سے نومولود بچے لاش برآمد ہوئی جسے سول ہسپتال جام غلام قادر منتقل کریاگیا۔

ایک اور واقعے میں خضدار قومی شاہراہ پر شاشان ہوٹل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹوڈی کار نے بچے کو کچل ڈالا جسے شدید زخمی حالت میں مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی۔

مسلم باغ کلی شنکئ میں موٹرسائیکل حادثے میں محمد نبی ولد محمد قاسم کاکڑ محمدزئی شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء گوادر جاوید کمپلیکس کے قریب کرولا گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا-