بلوچستان: دشت سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

140
File Photo

ضلع کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے جتانی بازار میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کی شناخت عبدالحمید وخان محمد اور عنایت اللہ ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت  ہزاروں افراد پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے لاپتہ ہو چکے ہیں ۔

ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے گذشتہ کئی روز سے کوئٹہ میں احتجاج کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے ۔