بلوچستان کے شہر تمپ سے فورسز نے بلوچی زبان کے گلوکار کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تمپ کے مطابق گذشتہ رات فورسز نے تمپ کے علاقے نظرآباد میں چھاپہ مار کر بلوچی زبان کے گلوکار استاد خورشید احمد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ نے چھاپے کے وقت موجود افراد کے حوالے سے بتایا کہ فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تھے جن کے بارے بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق علاقائی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے ۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔