بلوچستان:مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں 1 شخص جانبحق، 6 زخمی

168

واقعات کوئٹہ چمن اور پشین میں پیش آئے 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 1 شخص جانبحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے یارو کے قریب کرولا کار الٹ نے کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے-

دونوں زخمیوں کو لیویز اہلکاروں نے تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا ہے-

ایک اور واقع میں ضلع چمن سے کوئٹہ جانے والی کار سرانان کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے کار میں سوار چاروں افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں-

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا-