افغان طالبان کا ملڑی سربراہ چاغی میں آزادانہ نقل و حرکت کررہا ہے – رحمت اللہ نبیل

403

افغان طالبان کا ملڑی سربراہ چاغی میں آزادانہ نقل و حرکت کررہا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے ملڑی سربراہ صدر ابراہیم بلوچستان کے علاقے چاغی میں آزادانہ نقل و حرکت کررہا ہے ۔

خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ چاغی میں طالبان کے ملڑی سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کے رہنما مولوی محمد عالم کے ہمراہ ہے ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکہ نے افغان طالبان کے ملڑی سربراہ صدر ابراہیم کا نام  عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا ۔

جبکہ دوسری جانب گذشتہ روز وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ طالبان کے ملڑی سربراہ صدر ابراہیم اپنا زیادہ تر وقت افغانستان کے صوبے ہلمند میں گزارتے ہے ۔