افغانستان : خوست میں جامع مسجد میں دھماکہ 28 افراد جانبحق 38 زخمی

344

افغانستان میں آرمی کے جامع مسجد میں دھماکے سے درجنوں افراد جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے افغانستان کے علاقے خوست میں آرمی کے جامع مسجد میں بم دھماکے سے اب تک اطلاعات کے مطابق 26 افراد جانبحق جبکہ 38 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز عید میلاد کی مناسبت سے کابل میں ہونے والے علماء کرام کے ایک پروگرام میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں 50 سے زاند افراد جانبحق ہوئیں تھے ۔

افغانستان میں حالیہ دنوں میں تشدد کی ایک نئی لہر شروع ہوگئی ہے  اور دوسری جانب امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

تشدد کی نئی لہر کے متعلق بعض مبصرین کا خیال ہے کہ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی خاطر بڑے بڑے حملے کررہے ہیں ۔